رواں سال ہمارے علاقوں کے ترقیاتی کام شروع نہیں ہو سکے، شیر اکبر خان

جمعرات 19 مئی 2016 14:37

اسلام آباد ۔ 19 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی کے رکن شیر اکبر خان نے کہا ہے کہ رواں سال ہمارے علاقوں کے ترقیاتی کام شروع نہیں ہو سکے اور فنڈز لیپس ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیر اکبر خان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ مالی سال ختم ہونے کو ہے تاہم ہمارے علاقوں میں ترقیاتی کام شروع نہیں ہو سکے اور فنڈز لیپس ہوگئے ہیں۔