لاہور ہائیکورٹ نے شیخ زید ہسپتال کے چئیرمین ڈاکٹرفرید احمد فرید کی تعیناتی خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 19 مئی 2016 14:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل شفقت محمود چوہان نے عدالت کو بتایا کہ شیخ زائد ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کی عدم موجودگی کے باوجود وزیر اعلی پنجاب نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے فرید احمد فرید کو شیخ زید ہسپتال کے چئیرمین کے عہدے پر تعینات کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ واضح طور پر شیخ زید ہسپتال کی خود مختاری برقرار رکھنے کا فیصلہ صادر کر رکھا ہے مگر وزیر اعلی پنجاب نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے شیخ زائد ہسپتال کے چئیرمین کو تعینات کیا۔انہوں نے کہا کہ چئیرمین شیخ زید کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس کے باوجود چئیرمین اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملازمین کو حراساں کر رہے ہیں جبکہ نئی بھرتیاں کر کے عدالتی فیصلے کا مذاق اڑایا جا رہا ہےلہذا توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے.سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چئیرمین شیخ زیدہسپتال ڈاکٹر فرید کی تعیناتی قوانین کے تحت عمل میں لائی گئی ہے. جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بیس جون مزید بحث کےلئے طلب کر لیا

متعلقہ عنوان :