فیس بک صارفین کے لیے انتباہ ، مادھو شاہ نامی خاتون دوست کو جلد از جلد فرینڈ لسٹ سے نکال دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 مئی 2016 14:03

فیس بک صارفین کے لیے انتباہ ، مادھو شاہ نامی خاتون دوست کو جلد از جلد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 مئی 2016ء) : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک انٹر نیٹ صارفین کی روزمرہ زندگی میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ فیس بُک کے ذریعے جہاں انٹر نیٹ صارفین کو اپنے دوست احباب اور اہل خانہ سے بآسانی بات کرنے کا موقع ملتا ہے وہیں کچھ صارفین آئے روز اپنا اکاؤنٹ ہیک ہوجانےکی بھی شکایت کرتے ہیں۔ اس حوالے سے فیس بُک پر ایک خاتون کا اکاؤنٹ کافی سرگرم نظر آتا ہے۔

(جاری ہے)

مادھو شاہ نام کی یہ خاتون فیس بُک صارفین کو فرینڈ ریکویسٹ ارسال کرتی ہے جس کے بعد فیس بُک صارفین یا تو اکاؤنٹ ہیک ہوجانے کی مصیبت سے دو چار ہوجاتے ہیں یا پھر ان کی فیس بُک وال پر نازیبا تصاویر اپ لوڈ ہو جاتی ہیں جو کہ نہایت شرمندگی کا باعث بنتی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق مادھو شاہ نامی خاتون کا کوئی وجود نہیں ہے جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اس خاتون کے نام سے تقریبا 34 اکاونٹس موجود ہیں جبکہ اس اکاؤنٹ کی تفصیلات کے مطابق تقریبا 69826 صارفین اس خاتون کے حوالے سے بات کر چکے ہیں۔لہٰذا اس مادھو شاہ نامی خاتون کو اپنی فرینڈ لسٹ سے جلد از جلد باہر کریں جبکہ اپنے دوستوں کو بھی اس اکاؤنٹ سے دور رہنے کی ہدایت کریں ۔

متعلقہ عنوان :