شارجہ:پولیس نے گاڑیوں کے ہزاروں جعلی پرزہ جا ت اورپرفیوم ضبط کر لیئے

جمعرات 19 مئی 2016 13:12

شارجہ:پولیس نے گاڑیوں کے ہزاروں جعلی پرزہ جا ت اورپرفیوم ضبط کر لیئے

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مئی 2016ء) : شارجہ اکنامک ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ (ایس ای ڈی ڈی) نے کاروائی کر کے ایک گودام سے بڑی مقدار میں گاڑیوں کے جعلی پرزہ جات اور پرفیوم ضبط کر لیے۔تفصیلات کے مطابق ایس ای ڈی ڈی نے خفیہ اطلاع پر شارجہ کے انڈسٹریل ایریا کے ایک گودام پر چھاپہ مار کر 300,000درہم مالیت کے گاڑیوں کے 35,848 جعلی پرزہ جات ضبط کر لیئے۔

اسکے علاوہ مختلف برانڈز کی 92,948جعلی پرفیوم کی بوتلیں بھی ضبط کر لیں۔

(جاری ہے)

ایس ای ڈی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ یہ گودام دو ایشیائی افراد کی ملکیت ہیں ، اور ان کو جعلی اشیاء رکھنے پر 500,000درہم تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے جعلی پرزہ جات کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ جبکہ جعلی پرفیوم کی وجہ سے افراد جلد بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ایس ای ڈی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے لوگوں کی آسانی کے لیے ٹال فری نمبر 600567777 دیا ہے ، تا کہ کوئی بھی ایسے غیر قانونی کام کو دیکھے تو فوراََ اطلاع کر ے ۔

متعلقہ عنوان :