پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہی ہوں‌گی ، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 مئی 2016 12:54

پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہی ہوں‌گی ، صوبائی وزیر تعلیم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 مئی 2016ء) : پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہی ہوں گی۔

(جاری ہے)

رانا مشہود نے کہا کہ گذشتہ برس موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 10 جون سے ہوا تھا تاہم گرمی کی شدت کے پیش نظر رواں برس موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہوں گی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے بتایا کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ جبکہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو 14 اگست کو تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبا کی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں۔