وزیر اعظم نواز شریف نے جی بی سی پیک پٹرولنگ پولیس کے قیام کا آغاز کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 مئی 2016 11:10

وزیر اعظم نواز شریف نے جی بی سی پیک پٹرولنگ پولیس کے قیام کا آغاز کر ..

گلگت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 مئی 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف آج گلگت بلتستان کے دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے جی بی سی پیک پٹرولنگ پولیس کے قیام کا آغاز کر دیا۔ یہ پٹرولنگ پولیس اقتصادی راہداری روٹ پر گشت اور امن و امان برقرار رکھے گی۔ پٹرولنگ پولیس شاہراہ قراقرم پر محفوظ سفر کو یقینی بنائے گی۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں اقتصادی راہدای روٹ کی لمبائی 439 کلو میٹر ہے۔ گلگت بلتستان میں اقتصادی راہداری روٹ کو 4 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ چین کی جانب سے گلگت بلتستان روٹ کی پٹرولنگ پولیس کے لیے 25 گاڑیاں بطور تحفہ دی گئی ہیں۔ ہر پولیس پٹرولنگ کار میں 4 اہلکار موجود ہوں گے۔ دیامیر میں 10، گللت میں 5، نگر میں 1 اور ہنزہ میں 6 ٹیمیں تعینات ہوں گی۔