ایک ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا جہاز

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 مئی 2016 01:54

ایک ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا جہاز

رائل کیریبین کا نیا جہاز ہارمنی آف سیز(Harmony of the Seas) کمپنی کا تیسرا بحری جہاز ہے۔ اس سے پہلےکمپنی 2009اور2010 میں اوسس آف سیز(Oasis of the Seas) اور الور آف سیز (Allure of the Seas) متعارف کرا چکی ہے۔
1,188فٹ لمبا اور 226,963ٹن وزنی جہاز اب تک کا بنایا گیا سب سے بڑا بحری جہاز ہے، جس پر ایک ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں۔ ہارمنی آف سیز سے پہلے دنیا کا سب سے بڑا جہاز اسی کمپنی کا الور آف سیز تھا۔

(جاری ہے)


ہارمنی آف سیز کی لمبائی 1188فٹ ہے، اسی لمبائی میں 5 بوئنگ 747جہاز آگے پیچھے کھڑے ہو سکتے ہیں۔ اس جہاز میں 25ہزار ہارس پاور کے 3 اور 18600ہارس پاور کے بھی تین جنریٹر لگے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ جہاز 22 ناٹ یا 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔
اس جہاز پر 18 ڈیک ہیں ۔ جہاز کے 2747 کمروں میں 6780 مہمان ٹھہر سکتے ہیں۔ جہاز کا عملہ 2100افراد پر مشتمل ہے۔