سطح زمین پر ایک پہاڑ ایسا بھی ہے جو حقیقت میں ماؤنٹ ایورسٹ سے اونچا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 19 مئی 2016 00:56

سطح زمین پر ایک پہاڑ ایسا بھی ہے جو حقیقت میں ماؤنٹ ایورسٹ سے اونچا ..

ماؤنٹ ایورسٹ کو 1953 میں سر ایڈمنڈ ہیلری نے پہلی دفعہ سرکیا تھا، جس کے بعد اب تک ہزاروں افراد ا س پہاڑ کو سر کر چکے ہیں۔
شماریات کے مطابق سطح سمندر سے 8,848میٹر بلند اس پہاڑ کو دنیا کا سب سے اونچا مقام ہونا چاہیے مگر تیکنیکی طور پر ایکواڈور کے پہاڑ چمبورازو کی چوٹی دنیا کا اونچا ترین مقام ہے۔

(جاری ہے)

یہ پہاڑ سطح سمندر کے لحاظ سے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ سے بہت چھوٹا ہے اور اس کی بلندی بھی اسی لحاظ سے 6,310میٹر ہے مگر اس پہاڑ کی چوٹی پر کھڑے ہوکر آپ خلا سے سب سے زیادہ نزدیک ہوتے ہیں۔