کالعدم تنظیموں کے حوالے سے مجھ سے منسوب بیان سیا ق و سباق سے ہٹ کر ہے‘رانا ثناء اللہ خاں

برطانو ی نشریاتی ادارے پر نامکمل انٹرویو چلنے سے مذکورہ بیان کے معنی بدل گئے‘صوبائی وزیر قانون

بدھ 18 مئی 2016 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء ) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے بعض اخبارات میں برطانوی نشریاتی ادارے کے حوالے سے شائع ہونے والے ان سے منسوب بیا ن کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف قانونی کارروائی نہ کرنے میں ریاست ملوث رہی ، کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ان سے منسوب یہ بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے۔ انھوں نے کہا کہ برطانوی نشریا تی ادارے کی ویب سائٹ پر ان کا انٹر ویو نامکمل ہے جس سے مذکورہ بیان کے معنی یکسر بدل گئے۔ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ انھوں نے برطانوی نشریاتی ادارے سے مذکورہ انٹرویو مکمل اپ لوڈ کرنے کی استدعا کی ہے تاکہ ان سے منسوب بیان کی کلی وضاحت ہو سکے اور اسے درست تناظر میں دیکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :