لوگ جو حرکت اس ائیر پورٹ پر کرتے ہیں، وہ کسی دوسرے ائیرپورٹ پر ممکن نہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 18 مئی 2016 22:44

لوگ جو حرکت اس ائیر پورٹ پر کرتے ہیں، وہ کسی دوسرے ائیرپورٹ  پر ممکن ..

امریکن ائیر لائن کے پائلٹ کا کہنا ہے کہ پرنسس جولیانا انٹرنیشنل ائیر پورٹ کیریبین کے ایک چھوٹے سے جزیرے سینٹ مارٹن پر واقع ہے۔
پرنسس جولیانا کریبین کا دوسرا مصروف ترین ائیر پورٹ ہے مگر اس کا رن وے کافی چھوٹا ہے اور ساحل کے نزدیک ہی ہے۔اس ائیر پورٹ کو ایک جالی دار جنگلے کی مدد سے ساحل سے الگ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس جزیرے پر آنے والے تمام جہاز ساحل پر لیٹے سیاحوں کے اوپر سے کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے لینڈ یا ٹیک آف کرتے ہیں۔

اس ساحل پر ایک بار بھی ہے، جس میں جہازوں کے آنے اور جانے کے اعلانات ہوتے ہیں۔
اس ائیرپورٹ پرجب جہاز اڑنے کےلیے تیار ہوتا ہے تو تمام سیاح جلدی سے بھاگ کر جالی کے پاس کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ اس کے بعد جہاز کے جیٹ انجن سے جب تیز ہوا آتی ہے تو بہت سے لوگ چیختے ہیں اور جالی کو زور سے پکڑ لیتے ہیں۔
1943 سے اب تک اس ائیرپورٹ پر صرف 2حادثات ہوئے ہیں، ایک حادثہ 1970 میں ہوا تھا اور دوسرا حادثہ 1972 میں ہوا تھا۔