مولانا فضل الرحمن کی طرف سے پی ٹی آئی سے رابطے کی خبر اس سال کا سب سے بڑا جھوٹ ہے ، تحریک انصاف والے نامہ لیکس پر شور ڈالنے کے بعد خود اقرار جرم کر نے کے بعد اب میدان چھوڑ رہے ہیں

جمعیت علمائے اسلا م کے رہنماؤں مولانا امجد خان اور مولانا حا فظ حسین احمدکا مشترکہ بیان

بدھ 18 مئی 2016 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) جمعیت علمائے اسلا م ف (جے یو آئی ) کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اور مر کزی سیکرٹری اطلاعات مولانا حا فظ حسین احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تر جمان انعام الحق نے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے پی ٹی آئی سے رابطے کی خبر کو اس سال کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ انعام الحق نے یہ خواب دیکھا ہے اور خواب گھڑا ہے یا ان کی خواہشیں بھی لگتی ہیں، پانامہ لیکس پر شور ڈالنے کے بعد خود اقرار جرم کر نے کے بعد اب میدان چھوڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پا نا مہ لیکس پر پی ٹی آئی کی مہم کے غبارے سے ہوانکل چکی ہے مر کزی میڈیا آفس اسلام آباد کے مطابق انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے جوڈیشنل کمیٹی کی تجویز کی حمایت کی تھی ہماری شروع سے ہی یہ رائے تھی اور اپوزیشن اس کا مطالبہ کیا تو ہم نے اسے ہی واحد حل سمجھا لیکن پی ٹی آئی کی قیا دت نے سابقہ روایات برقراررکھتے ہوئے یوٹرن لیا جس یو ٹرن پر خود اپوزیشن کو حیرانگی ہے انہوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ نے اپنے انٹر ویو میں بہت سی حقیقتوں کو واضح کیا ہے اور سید بادشا ہ ابھی مزید بولیں گے انہوں نے کہا کہ خیبر میں عوام سے کیئے وعدے پورے کر نے میں نا کام ثا بت ہو ئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو غیر جمہوری راستے پر لے جا نا چاہتی ہے جے یو آئی ایسی ہر سازش کا مقابلہ کرے گی انہوں نے کہا کہ مو لا نا فضل الرحمن کا تاریخی کردار سیا ست کا لازوال حصہ ہے۔