شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرے گا، پاکستان ایس سی او میں مشرق و مغر ب کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کر سکتا ہے

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کاگول میز مذاکرے سے خطاب

بدھ 18 مئی 2016 21:42

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کرے گا، پاکستان ایس سی او میں مشرق و مغر ب کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹر فارپاکستان اینڈ گلف سٹڈیز (سی پی جی ایس) کے زیر انتظام”ایس سی او کی توسیع:علاقائی سیاست اور تزویراتی مضمرات“ کے موضوع گول میز مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گول میز مذاکرے میں ترکمانستان کے پاکستا ن میں سفیر اتدجان ملمونوف، سینیٹر افراسیاب خٹک، نیکٹا سمیت دیگر اداروں سے حکام کے علاوہ اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ہونہار اور مزاحم قوم ہے، پاکستان نے دہشت گر دی کی جنگ چار دہائیوں سے لڑی ہے، ہمیں ہمیشہ غلط سمجھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس سی او پاکستان میں مغرب و مشرق کے درمیان پل کا کر دار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے سی پی جی ایس کی بروقت گول میز مذاکرے کے انعقاد پر مباکبار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مکالمے سے ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پرسی پی جی ایس کی صدر سینیٹر سحر کامران کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جغرافیائی محل وقوع نہ صرف علاقائی ریاستوں کو رابطے کا موقع فراہم کر سکتاہے بلکہ ایس سی او ریاستوں کو بھی باہمی طور پر ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افراسیاب خٹک کا کہنا تھاکہ پاکستان اور انڈیا کی ایس سی او میں شمولیت سے درینہ مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ روس سے آئے ہوئے کارنیگی ماسکو سینٹر کے ماہر ڈاکٹر پیٹر ٹوپچی خنوف کا کہنا تھا کہ ایس سی او کی توسیع کا مقصد کسی بھی اتحادکے خلاف صف بندی نہیں ہے بلکہ یہ ایک طرح کی شراکت داری ہے جس سے علاقائی رابطہ کو فروغ ملے سکے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ایس سی او کی توسیع سے خطے میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر خان محمد نے گول میز مزاکرے کی صدارت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :