مسلم لیگ (ن)کی حکومت عوامی مینڈیٹ سے برسراقتدار آئی ہے ،حکومت اپنی مدت پوری کریگی ،رشید احمد خان

بدھ 18 مئی 2016 21:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء)مسلم لیگ( ن) کے رہنما و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ نمبر4رشید احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی خواہش پر الزامات کابھرپوردوٹوک جواب دیکر اپنے مخالفین کو لاجواب کرکے اسمبلی اجلاس سے بھاگنے پر مجبور کردیا،ن لیگ کی حکومت عوامی مینڈیٹ سے برسراقتدار آئی ہے اور اپنی مدت پوری کریگی حکومت کے گرد پانامہ لیکس کا جال بچھانے والے خود اس میں پھنس چکے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے مرکزی آفس میں مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی کے ڈویژنل صدر ملک نصراﷲ کی قیادت میں آنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،رشید احمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم محمدنوازشریف یا مسلم لیگ ن کی حکومت کیخلاف سازشیں نہیں کررہی بلکہ ان کی سازشیں ملک کی تعمیر و ترقی کیخلاف ہیں جو موجودہ حکومت نے شروع کرکھی ہیں ملک دشمن قوتیں کسی قیمت پر پاکستان کو آگے بڑھتا ہوا نہیں دیکھ سکتیں اور عمران خان ان ملک دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔