سلیم قادری ؒکایوم شہادت ٗملک گیر یوم تجدیدعہدِوفامنایاگیا، شہیدؒکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

قوم کرپٹ سسٹم کا خاتمہ چاہتی ہے، احتساب کے قومی مطالبے کو دفنانے نہیں دینگے۔طاہراقبال ودیگرمقررین کا خطاب

بدھ 18 مئی 2016 21:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کی خصوصی ہدایت پر قائدوبانی سُنّی تحریک شہیدمحمدسلیم قادریؒ کے پندرہویں یوم شہادت کے موقع پرسنی تحریک اوردیگرمذہبی جماعتوں کے زیراہتمام18 مئی کوملک گیریوم تجدیدعہدِوفاکے طورپرمنایاگیا،مرکزاہلسنّت سمیت چاروں صوبائی اورملک بھرکے ضلعی دفاترمیں امیرشہدائے اہلسنّت شہیدمحمدسلیم قادریؒ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقاریب، قرآن خوانی اورمحافل حمدونعت کااہتمام کیاگیا،مرکزاہلسنّت جامعہ رحمانیہ ترنول میں سنی تحریک کے ضلعی صدرعلامہ طاہراقبال چشتی کی زیرصدارت منعقدہ تجدیدعہدِوفاکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہناتھاکہ سلیم قادری شہیدؒ اتحاداہلسنّت کے عظیم داعی تھے، اہلسنّت کو متحدکرنے کاسلیم قادری شہیدکا خوب کوپوراکرینگے، اسلامی قوانین کی حفاظت اور نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، پنامہ لیکس کامسئلہ تقریروں سے حل نہیں ہوگا،حکومت اور اپوزیشن مل کر TORs بنائیں، قوم کرپشن اور کرپٹ سسٹم کا خاتمہ چاہتی ہے ،ہم احتساب کے قومی مطالبے کو دفنانے نہیں دیں گے ،حکومت اور اپوزیشن دونوں کرپشن ختم کرنے میں مخلص نہیں،وزیر اعظم اخلاقی و آئینی طور پر نااہل ہوچکے ہیں، کرپشن کی آگ میں سلگتے پاکستان کو احتسا ب کے ذریعے ہی بچایا جاسکتا ہے،کنونشن سے علامہ طاہراقبال چشتی،صاحبزادہ نعیم رضا،ملک عبدالرؤف،علامہ عبداللطیف قادری،علامہ ریاض الرحمن، حاجی طارق محمودقادری،ڈاکٹرطیب رضا،عبدالرحمن سیالوی، قاری بشیرنقشبندی،حافظ محمدہارون ،قاری محمدرضوان رضوی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔