حکومت نے اپوزیشن کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پھر سخت ردعمل آئے گا،عمران کھوکھر

بدھ 18 مئی 2016 21:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سابق ضلعی سیکرٹری اطلاعات اور ممتاز سیاسی و سماجی رہنما عمران کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پھر سخت ردعمل ہوگا جمہوریت کو نواز شریف کی ہٹ دھرمی سے خطرہ ہے وزیر اعظم نواز شریف کو اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا کرپشن ہمارے پیارے پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے کرپشن اور لوٹ مار نے ملک کی ترقی کا پہیہ جام کر دیا ہے نواز شریف کے درباری اور حواری اس نازک مرحلے پر انہیں بند گلی طرف دھکیل رہے ہیں وزیر اعظم جلسوں میں بڑھکیں مارنے کے بجائے پارلیمنٹ میں آکر اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دیں اور قوم کو بتائیں کہ اتنا پیسہ کہاں سے آیا اپنے بیاں میں عمران کھوکھر نے کہا کہ مسلم لیگ ق ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کی جہدوجہد جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :