اسلام آباد پولیس ، رینجرز کا جی نا ئن اورگردو نواح میں سر چ آ پر یشن، 36مشتبہ افرادزیرحر است ،تحقیقات شروع

بدھ 18 مئی 2016 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کے افسران و جو انو ں کاسیکٹر جی نا ئن اورگردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ36مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس سیکٹر جی نا ئن فور ،جی نا ئن مرکز اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا ۔

(جاری ہے)

اس سر چ آ پر یشن میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔ دوران سر چ آ پر یشن36مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد سا جد کیا نی کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔

متعلقہ عنوان :