جماعۃ الدعوۃ شعبہ خواتین کا تھرپارکر کے ایک ہزار خاندانوں کے لیے راشن بھیجنے کا اعلان

نظریہ پاکستان پر پوری قوم کو متحدہونا چاہیے ، خواتین گھروں میں قرآن و سنت پر بچوں کی تربیت کریں، آپا ام حمادودیگر کا خطاب

بدھ 18 مئی 2016 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) جماعۃ الدعوۃ شعبہ خواتین کی جانب سے تھرپارکر کے لیے ایک ہزار خاندانوں کے لیے راشن بھیجنے کا اعلان ، تحفظ خواتین بل خواتین کے حقوق کا ضامن نہیں بلکہ خاندانی نظام کے خلاف سازش ہے ، دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو جدوجہد آزادی پر پاکستانی خواتین خراج تحسین پیش کرتی ہیں نظریہ پاکستان پر پوری قوم کو متحدہونا چاہیے ، خواتین اپنے گھروں میں قرآن و سنت پر بچوں کی تربیت کریں ان خیالات کا اظہار جامع مسجد قباء آئی ایٹ مرکز میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ خواتین کی سربراہ آپا ام حماد، اسلام آباد کی مسؤلہ آپا ام عبداﷲ و دیگر خواتین نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

آپا ام حماد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ خواتین بل خاندانی نظام کو ختم کرنے کی سازش ہے ، اس کے نفاذ سے طلاق کی شرح میں اضافہ اور خاندان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائیں گے اسلام نے خواتین کومکمل تحفظ دیا ہے چادر اور چاردیواری کا تقدس بحال کر کے خواتین کو تحفظ دیا جا سکتا ہے مغربی این جی اوز نے عورت کو اشتہار کا ذریعہ بنا دیا جبکہ اسلام نے عورت کو معاشرے کی تربیت کی ذمہ داری دی ہے عورت کی عزت کا تحفظ اولین ترجیح ہے عورت کو اشتہار ی بنانے اور بے پردہ کرنے والے عورت کے محافظ نہیں بلکہ دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کی قیادت کر کے آسیہ اندرابی نے ثابت کر دیا کہ عورت کسی بھی شعبہ میں پیچھے نہیں ہیں پاکستانی خواتین ان کو اس شاندار جدوجہد اور قربانی پر خراج تحسین پیش کر تی ہیں کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو کر رہے گا آپا ام عبداﷲ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کے لیے خواتین بھی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے شانہ بشانہ ہیں انہوں نے کہا کہ شعبہ خواتین اسلام آباد کے جانب سے رمضان المبارک سے پہلے ایک ہزار خاندانوں کے لیے راشن پیک تھرپارکر کے لیے بھیجے جائیں گے انہوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کی تربیت کی ذمہ دار ہیں خواتین اپنے بچوں کی تربیت قرآن و سنت پر کریں جس سے ایک پر امن برائیوں سے پاک معاشرہ وجود میں آئے گا ۔

متعلقہ عنوان :