بلوچستان میں حالات کی خرابی میں ’’را‘‘ ملوث ہے ،وہ اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کے درپے ہے ، گوادر ا ور بلوچستان مستقبل میں پاکستان کی ترقی کا مرکز ہو گا، مسلم لیگ(ن) کی حکومت پر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں ‘ قوم کی خدمت وزیر اعظم کا مشن ہے

و زیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اﷲ زہری کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 18 مئی 2016 21:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) و زیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثناء اﷲ زہری نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت صوبے میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے،بلوچستان میں حالات کی خرابی میں ’’را‘‘ ملوث ہے اور وہ اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کے درپے ہے ، گوادر ا ور بلوچستان مستقبل میں پاکستان کی ترقی کا مرکز ہو گا،نواز شریف کے دو رمیں ہمیشہ ملک میں سماجی و معاشی ترقی ہوئی ،مسلم لیگ(ن) کی حکومت پر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں ‘ قوم کی خدمت وزیر اعظم کا مشن ہے۔

وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اپو زیشن کو چاہیے کہ جمہوری روایات کے مطابق معاملات حل کرے کیونکہ وزیر اعظم نے بھی واضح کہہ دیا ہے کہ ہم ماضی کی سیاست نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) محاذ آرائی کی بجائے تعمیری سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ سردار ثناء اﷲ زہری نے کہاکہ رسہ کشی کی سیاست سے جمہوری نظام کو خطرہ ہو گا۔ موٹر و پر تنقید کرنے والے آج اس پر سفر کرتے ہیں۔

محمد نواز شریف کے دور میں ہمیشہ ملک میں سماجی و معایشی ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں ہے۔ قوم کی خدمت و زیر اعظم کا مشن ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت صوبے میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں حالات کی خرابی میں ’’را‘‘ ملوث ہے اور ’’را‘‘ اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کے درپے ہے ‘ ثناء اﷲ زہری نے کہا کہ گوادر ا ور بلوچستان مستقبل میں پاکستان کی ترقی کا مرکز ہو گا۔

متعلقہ عنوان :