ملک میں بھر شدید گرمی کی لہر برقرار، حیدر آباد میں گرمی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
بدھ کے روز سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ اور سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 52سٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جیکب آباد میں 50.5، تربت، میرپور خاص اور رحیم یار خان میں 50، سبی، سکھر، رحیم یار خان اور شہید بے نظیرآباد میں 49 ، حیدر آباد میں 48.5 ، بہاولپور، پڈعیدن، دادو اور روہڑی میں 48 ، نور پور تھل، فیصل آباد میں 47 جب کہ لاہور اور راولپنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،گرمی کی لہر مزید ایک سے دو روز تک جاری رہ سکتی ہے،محکمہ موسمیات
بدھ 18 مئی 2016 21:19
کراچی/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ، سندھ کے کئی علاقوں میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ،بدھ کے روز سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ اور سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 52سٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جیکب آباد میں 50.5، تربت، میرپور خاص اور رحیم یار خان میں 50، سبی، سکھر، رحیم یار خان اور شہید بے نظیرآباد میں 49 ، حیدر آباد میں 48.5 ، بہاولپور، پڈعیدن، دادو اور روہڑی میں 48 ، نور پور تھل، فیصل آباد میں 47 جب کہ لاہور اور راولپنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
حیدر آباد میں گرمی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اس سے قبل1986 میں مئی کے مہینے میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا تھا۔(جاری ہے)
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا لیکن ہوا میں نمی اور کم رفتار کی وجہ سے ہیٹ انڈیکس 41 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں گرمی کی لہر معمول کے مطابق ہے اور اگر یہ طوالت اختیار کرتی ہے تب ہی پریشانی کا باعث ہوگی تاہم گرمی کی یہ لہر مزید ایک سے دو روز جاری رہ سکتی ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پختونخوا کے میدانی علاقوں، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سبی اور مکران ڈویڑن میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا لیکن مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
کراچی سمیت پاکستان کے دیگر ساحلی علاقوں میں متغیر رفتار سے چلنے والی سمندری ہواؤں کی بدولت درجہ حرارت میں دیگر علاقوں نسبت تیزی سے اضافہ نہیں ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.