4 ملکی رابطہ گروپ کا مذاکرات کیلئے اپنا کردار ادا کرنے اور افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل کیلئے عزم کا اظہار

افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل امن مذاکرات ہیں، اجلاس میں کابل میں 19 اپریل کے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی، اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری

بدھ 18 مئی 2016 21:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) افغانستان میں مفاہمتی عمل کیلئے قائم 4 ملکی رابطہ گروپ نے مذاکرات کیلئے اپنا کردار ادا کرنے اور افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل کیلئے عزم کا اظہار کیاہے ۔ بدھ کو افغانستان میں مفاہمتی عمل کیلئے 4 ملکی رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان، امریکہ ، چین اور افغانستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔اعلامیہ کے مطابق افغانستان مسئلے کے سیاسی حل کا راستہ امن مذاکرات ہیں۔رابطہ گروپ کے اجلاس میں کابل میں 19 اپریل کے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ رابطہ گروپ کے اجلاس نے مذاکرات کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل کیلئے عزم کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :