پی آئی اے نے گزشتہ ماہ عمرہ کیلئے 297 خصوصی پروازیں چلائیں، 89634 مسافروں نے سفر کیا

بدھ 18 مئی 2016 21:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے ) نے گزشتہ ماہ معمول کی پروازوں سے ہٹ کر عمرہ کے لئے 297 اضافی پروازیں چلائیں ان خصوصی پروازوں کے ذریعے89634 مسافروں نے سفر کیا ۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں پی آئی اے نے عمرہ کے لئے معمول کی پروازوں کے علاوہ اضافی 188 پروازیں چلائیں اور مجموعی طور پر 63422 مسافروں نے ان پروازوں کے ذریعے سفر کیا ہے گزشتہ چھ ماہ کے عرصہ میں پی آئی اے کے شیڈول کے ساتھ ساتھ خصوصی عمرہ پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر مسافروں کی تعداد 207089 رہی ہے جبکہ گزشتہ سال اس ہفتے میں یہ تعداد 124031 تھی ۔

متعلقہ عنوان :