پیپلز پارٹی کے رہنما ؤں نے کراچی کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے دس ارب کے ترقیاتی پیکیج کے اعلان پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اظہار تشکر

بدھ 18 مئی 2016 21:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے رہنما ؤں سید نجمی عالم ،ندیم بھٹو،لطیف مغل اور ذوالفقار قائم خانی نے کراچی کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے دس ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرنے پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت ،سندھ کے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، ایم این اے فریال تالپور، صوبائی وزرا جام خان شورواور سہیل انور سیال کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت تاریخ کے صفحات میں محفوظ ہے کہ پاکستان اور کراچی کی ترقی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فراخدلی سے کام لیا اور کراچی کو عالمی سطح کا ترقی یافتہ شہر بنانے میں جو کردار پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا ہے اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی نے اپنے ہر دور حکومت میں کراچی میں بنیادی ترقیاتی کام کروائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی یہ بات اچھی طرح جانتی ہے کہ اگر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے تو کراچی کو ترقی دینا ہوگی۔ اسی وژن کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بینظیر بھٹو، سابق صدر آصف علی زرداری، ایم این اے فریال تالپور اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلسل کراچی کی تعمیر وترقی کیلئے ہمہ تن مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج سے کراچی کے انفرااسٹریکچر میں انقلابی تبدیلی لاکر عوام کو ان کے دروازے پر شہری سہولیات کی فراہمی کا خواب پورا ہوجائے گا

متعلقہ عنوان :