چیک ریپبلک کے سفیر کاایف پی سی سی آئی میں اجلاس سے خطاب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 18 مئی 2016 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مئی۔2016ء) چیک ریپبلک کے سفیر جان فیوری نے کہا ہے کہ انکا ملک پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت کا خواہاں ہے۔ ایک اعلیٰ اختیاراتی پاکستان وفد جلد انکے ملک کا دورہ کرے گا جہاں سی پیک اور وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہو گا۔چیک جمہوریہ کے وزیر اعظم پہلی فرصت میں پاکستان کا دورہ کرینگے اورراہداری کے علاوہ توانائی، ٹیکسٹائل، سٹیل و ٹرانسپورٹیشن، آئی ٹی، الیکٹرانکس و ہیوی مشینری کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی۔

انھوں نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کیپیٹل آفس میں پاک چیک بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس دوران بزنس کونسل کے چئیرمین عامر عطا باجوہ، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر جوہر علی راکی، اسلام چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ، ایف پی سی سی آئی کے چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل، زاہد مقبول اور سرگودھا، فیصل آباد و دیگر چیمبروں کے نمائندے موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیک ریپبلک کے سفیر جان فیوری نے مزید کہا کہ مغربی میڈیا پاکستان کی منفی تصویر کشی کر رہا ہے جبکہ مقامی حالات بہت بہتر ہو گئے ہیں اور پاکستانی معیشت ترقی کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ انکے ملک کی بھارت سے تجارت تسلی بخش جبکہ پاکستان سے کم ہے جسے بڑھانے کیلئے دونوں حکومتوں کے علاوہ نجی شعبہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔پاکستان کی زیادہ تر برامدات ٹیکسٹائل پر مشتمل ہین جنھیں متنوع بنانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کاروباری برادری کو ستمبر میں چیک جمہوریہ میں ہونے والے پورپ کی سب سے قدیم تجارتی نمائش میں شرکت کی دعوت بھی دی۔اس موقع پر عامر عطاء باجوہ اور دیگر تاجر رہنما?ں نے نمائش میں بھرپور شرکت اور تجارتی حجم بڑھانے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ نمائش میں نہ صرف شرکت کی جائے گی بلکہ پاکستان کاپویلین بھی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :