وطن عزیز پاکستان دنیا کے نقشہ پر نئے عروج دوام کے ساتھ ظاہر ہو رہا ہے ‘رانا محمد ارشد

پاکستان مخالف قوتیں اپنے عزموز عزائم کے ساتھ ترقی کے راستے میں حائل ہونے کی ناکام کوششیں کر رہی ہیں

بدھ 18 مئی 2016 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء ) پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان دنیا کے نقشہ پر نئے عروج دوام کے ساتھ ظاہر ہو رہا ہے ، پاکستان مخالف قوتیں اپنے عزموز عزائم کے ساتھ ترقی کے راستے میں حائل ہونے کی ناکام کوششیں کر رہی ہیں ان کی یہ عداوت اب ذاتیات پر آ گئی ہے -اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے اپنی تقریر میں حق گوئی بیان کرکے ثابت کر دیا کہ ان کے نام کو بلاوجہ اچھالاجا رہا ہے اور باطل قوتیں کسی بھی صورت اپنی دشمنی میں کامیاب نہ ہو سکیں گی -انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے سراسر نامناسب رویے کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ دیگر مخالفیں نے تو اپنی مخالفت پر مبنی بیان بازی میں حد یں بھی کراس کر لیں - اب وقت آگیا ہے کہ اسی مخالف قوتوں کو بھر پور جواب دیا جائے تاکہ ملک کی ترقی میں کسی بھی رکاوٹ کو نہ آنے دیا جائے -

متعلقہ عنوان :