پنجاب حکومت نے ناقص کارکردگی ،حکمت عملی پر 16ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز سرنڈر کر لیے

بدھ 18 مئی 2016 20:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) پنجاب حکومت نے ناقص کارکردگی اور حکمت عملی پر 16ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز سرنڈر کر لیے جو کہ اب محکمہ خزانہ اور تعلیم پر خرچ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر واضح حکمت عملی مرتب نہ کرنے کے باعث اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر 16ارب روپے کے فنڈ ز سرنڈر کر لیے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق کسانوں کے زرعی آلات کے لیے مختص فنڈز ، اقلیتوں کی سہولیات کے لئے مختص فنڈز ،شعبہ صحت کے ہیلتھ انشورنس کارڈ ، ایک لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم ، دانش سکول اتھارٹی ، نالج پارک اور دیگر ترقیاتی فنڈز سے 16ارب روپے سرنڈر کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق سرنڈر کیے گئے فنڈز اب محکمہ اور تعلیم پر خرچ کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :