کراچی تا کشمور امن و امان کی صورتحا ل تسلی بخش ہے ،وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ

ملک کا موسم اور سیاست دونوں گرم ہیں ،قومی اسمبلی میں تقریروں کا زوردار مقابلہ چل رہا ہے ،جو حقیقتیں سامنے آرہی ہیں وہ ملک کیلئے اچھی نہیں ہیں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 مئی 2016 20:46

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک کا موسم اور سیاست دونوں گرم ہیں قومی اسمبلی میں تقریروں کا زوردار مقابلہ چل رہا ہے اور جو حقیقتیں سامنے آرہی ہیں وہ ملک کے لیے اچھی نہیں ہیں اور ان سے کسی صور ت جمہو ریت اور جمہو ری اداروں کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے، سندھ میں خیر اور خیریت ہے اور رہے گی پا نامہ لیکس پر حکومت وضا حت نہیں کر پا رہی ہے جو پیسہ باہر گیا ہے وہ قوم کی امانت ہے جو یا تو وہ واپس کریں یا پھر چلے جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں عالمی ادارہ خوراک اور مختلف ممالک کی جانب بنائے گئے ہیومینی ٹیرین ریسپانس فسیلیٹی سینٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح وزیر اعظم اور ان کے وزراے ٹف اسٹینڈ لیتے رہیں گے تو وہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہو گا ان کا کہنا تھا کہ کراچی تا کشمور امن و امان کی صورتحا ل تسلی بخش ہے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں کوئی بڑے واقعات نہیں ہو ئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی زیا دہ اور لو ڈ شیڈنگ کم ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں مگر نہ بجلی زیادہ ہوئی ہے اور نہ ہی لوڈ شیڈنگ کم ہو ئی ہے ہم نے کراچی میں سو سے زیادہ ہیٹ اسٹروک اسٹال لگا ئے ہیں جہان پر ڈاکٹرز اور ٹھنڈا پا نی ہر وقت دستیاب ہے ہم نے جو اقدامات کیے ہیں وہ کا میاب ہو ئے ہیں اور جا نوں کو جو خطرات گرمی سے گذشتہ سال لوگوں کو لا حق تھے و ہ اس با رنہیں ہیں کراچی کے شہریون کو پینے کے پا نی کی فراہمی کے لیے گیارہ سو زائد ٹینکرز کھڑے کیے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ نا جائز اخراجات کم کر کے ہم نے جو پیس بچائے ہیں وہ ترقیاتی منصوبو ں پر خرچ کیے جا ئیں گے ہم نے ہر ضلع میں دو سے پانچ سو دیہات کو سولر پر بجلی فراہم کی ہے اور مزید کریں گے تھر پارکر کے پانچ سو دیہات میں سولر کے ذریعے بجلی فراہم کی ہے اور وہاں پر پا نی کی فراہمی کے لیے آرو پلا نٹس لگا ئے جا رہے ہیں قبل ازین وزیر اعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا 2010 کے سیلاب نے سندھ کو ناقابل تلا فی نقصان پہنچا یا سکھر بیراج اس وقت بھی مکمل طور پر کا م کررہا ہے انہوں نے اس موقع پر سکھر میں استریج بنانے پر مختلف ممالک کے ساتھ اظہار تشکر بھی کیا تقریب سے آسٹریلوی سفیر ما رگریٹ اٰیڈمسن ، جا پان کے نائب سفیر یونیا ماٹسورانے بھی تقریب سے خطاب کیاجبکہ تقریب میں سندھ کے وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ ، عالمی ادارہ خوارک کے ریجنل ڈائر یکٹر برائے ایشیا پیسفک ڈیوڈ کا رٹر، و دیگر بھی موجود تھے ۔