صارفین کی بجلی اوربلنگ سے متعلق شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے صوبہ بھرمیں کیسکو کے تمام کمپلینٹ سینٹرزفعال ہیں،ترجمان

صارفین بجلی کا استعمال ضرورت کے مطابق کریں، ضیاع کو روکنے کے علاوہ لوڈشیڈنگ میں کمی لائی جا سکے

بدھ 18 مئی 2016 20:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں جاری شدید گرمی کے باوجود کیسکو کے متعلقہ علاقوں میں سابقہ نافذ شدہ لوڈمنجمنٹ پلان پر عمل درآمد جا ری ہے جسکے تحت اس وقت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں روزانہ4سے6گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ اسی طرح کوئٹہ سے باہر تمام ڈسٹرکٹ یعنی ضلعی ہیڈکوارٹرز کویومیہ اوسطا12گھنٹے جبکہ دیہی و زرعی فیڈروں کو 6سے7گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) صوبہ بھرمیں صارفین کوبجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے شب و روزکوشا ں ہے۔ وزارت پانی وبجلی حکومت پا کستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صارفین کی بجلی اوربلنگ سے متعلق شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے صوبہ بھرمیں کیسکوکمپلینٹ سینٹرزکومزیدفعال بنانے کیلئے متعدداقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مرکزی کمپلینٹ سینٹر(118) ٹیلی فون نمبر081-9201445 یا 0812-829753 صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے24 گھنٹے کام کر رہی ہے جبکہ صوبہ کے دیگرتمام کمپلینٹ سینٹرز بھی فعال ہیں اس سلسلے میں تمام فیلڈفارمیشنز کوعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں تاکہ صارفین کی شکایات کابروقت ازالہ کیاجاسکے۔

ترجمان نے کہا کہ کمپلینٹ سنٹرکوصارفین کی جانب سے بجلی منقطع یا فنی خرابی پیدا ہونے کی صورت یا شکایت موصول ہونے کے بعد متعلقہ سب ڈویژناوراس کی ٹیم پرمشتمل فنی عملہ بجلی کی بحال کے لیئے فوری کارروائی کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ بجلی کی تیزی سے بڑتھی ہوئی ضروریات کے پیش نظر اس بات کی اہمیت بڑھ گئی ہے کہ بجلی بچت پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ بجلی نہ صرف ہماری اور سماجی ترقی کے لیئے اہم ہے بلکہ بجلی بچت کر کے لوڈشیڈنگ کے مسلے پر بھی کافی حد تک قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے کہا کہ بجلی ایک قومی اثاثہ اور اسکا بچانا ایک قومی فریضہ ہے لہذاصارفین بجلی کا استعمال ضرورت کے مطابق کریں تا کہ اس قومی اثاثہ کے بے جا استعمال کو روکنے کے علاوہ لوڈشیڈنگ میں کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :