وزیراعظم28مئی کو چاغی میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

بدھ 18 مئی 2016 20:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) وزیراعظم میاں محمد نواز یوم تکبیر(28مئی) کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 28مئی کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں منعقد ہونے والے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔یاد رہے کہ 28مئی 1999ء کو چاغی میں ایٹمی دھماکے کئے تھے اور پاکستان ایٹمی دھماکہ کرنے والا پہلا اسلامی ملک تھا اس سے قبل 28مئی 2000ء کو وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے چاغی کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :