پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران عمرہ زائرین کیلئے 297 اضافی پروازیں جدہ کیلئے چلائیں ہیں ‘ خصوصی پروازوں پر 89 ہزار 634 عمرہ زائرین نے سفر کیا ہے، ترجمان پی آئی اے

بدھ 18 مئی 2016 20:20

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران عمرہ زائرین کیلئے 297 اضافی پروازیں چلائیں‘ خصوصی پروازوں پر 89 ہزار 634 عمرہ زائرین نے سفر کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق گذشتہ سال پی آئی اے نے اس دورانیے میں 188اضافی پروازیں چلائیں تھیں جس میں 63 ہزار 422 عمرہ زائرین نے سفر کیا تھا جبکہ گذشتہ چھ ماہ کے دورانیے میں مجموعی طور پر خصوصی اور معمول کی پروازوں میں 2لاکھ 70 ہزار 89 عمرہ زائرین نے پاکستان سے جدہ سفر کیا اسی طرح گذشتہ سال اسی دورانیے میں 1لاکھ 24 ہزار 31 عمرہ زائرین نے جدہ سفر کیا تھا ۔اس طرح مسافروں کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :