قتل ہونیوالا نوجوان گورنر پنجاب کے بیٹے کا کمپیوٹر آپریٹر نکلا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
بدھ 18 مئی 2016 20:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) لاہور کے علاقہ مزنگ میں قتل ہونے والا نوجوان گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بیٹے کا کمپیوٹر آپریٹر نکلا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق دو روز قبل بیگم روڈ پر 22سالہ نوجوان حامد رضا غزالی کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔
(جاری ہے)
پولیس نے حامد کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کے انکے ورثا کے حوالے کر دی ہے جو میت کو آبائی گاؤں نارووال تدفین کے لیے لے گئے۔
پولیس کے مطابق مقتول گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بیٹے، آصف رفیق رجوانہ کے دفتر میں کمپیوٹر آپریٹر تھا جسے ایک گولی ماری گئی اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔ ایس پی اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.