آئی پی ایل ، جارج بیلی زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 18 مئی 2016 20:06

آئی پی ایل ، جارج بیلی زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے

نئی دلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18مئی ۔2016ء) گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کرکٹ کے کھیل میں گیند لگنے سے ہونے والی اموات کے بعد متعارف کرائے جانے والے نئے ڈیزائن کے ہیلمٹ نے معروف آسٹریلین بلے باز جارج بیلی کو نئی زندگی بخش دی۔انڈین پریمیئر لیگ میں منگل کو رائزنگ پونے سپر جائنٹس اور دہلی ڈیئر ڈیولز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پونے کی اننگز کے دوران فاسٹ باﺅلر نیتھن کورٹنائل کی شارٹ پچ گیند کو بیلی نے پل کرنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کے کنارے پر لگنے کے بعد ہیلمٹ سے جا لگی اورہیلمٹ اڑ کر دور جا گرا۔

(جاری ہے)

بیلی کے نزدیک کھڑے فیلڈرز ان کی خیریت دریافت کرنے کیلئے پاس پہنچے تو انہیں محفوظ دیکھ کر مطمئن ہوگئے ۔ اس واقعے کے بعد اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے جارج بیلی کا کہنا تھا کہ انہیں اس وقت ایسا محسوس ہوا کہ جیسے کوئی ٹرک ان کے چہرے سے ٹکرا یا ہو،وہ انتہائی خوش ہیں کہ انہوں نے نئے ڈیزائن کا ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کرکٹ آسٹریلیا نے فلپ ہیوز کی المناک وفات کے حوالے سے سامنے آنے والی جائزہ رپورٹ کے بعد کھلاڑیوں کیلئے فاسٹ باﺅلرز کیخلاف نئی طرز کا ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :