پشاور سے کراچی تک بجلی کی ٹرین کا منصوبہ شروع ہونے کے بعد سفر بیس گھنٹے تک ہو جائیگا

بدھ 18 مئی 2016 20:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) پشاور سے کراچی تک بجلی کی ٹرین کا منصوبہ شروع ہونے کے بعد سفر بیس گھنٹے تک ہو جائیگا ۔ بجلی ٹرین کا منصوبہ تین مرحلوں میں مکمل ہو گا پشاور سے کراچی اور کراچی سے پشاو ر کے لئے ٹریک کی اپ گریڈیشن کردی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع کے مطابق پاک چین اکنامک کور ریڈور کے تحت 208ارب روپے کے منصوبے سے پشاور سے کراچی تک 1872کلو میٹر ٹریک پر بجلی کی ٹرین چلائی جائیگی جس کے لئے تاریں اور کھمبے لگائیں جائینگے ۔

پشاور سے کراچی تک ریلوے تک بجلی کی ٹرین کی فیزیبلٹی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر 2025تک کام مکمل کردیا جائے گا ۔ جس کے ذریعے پشاور سے کراچی تک کا سفر کم ہو جائیگا ۔ پشاور سے کراچی تک ٹرین کاسفر اڑتالیس گھنٹے سے زائد ہے جو کہ بیس گھنٹے تک ہو جائیگا ۔ ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن ملکی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے پشاور سے کراچی تک 1872کلو میٹر ریلوے کی اپ گریڈیشن پر تقریباً 11ارب 84کروڑ ڈالر کی لاگت آئیگی ۔

متعلقہ عنوان :