دہشت گردی کے خطرات ،بغیر این او سی کے این جی اوز کے چھ ایف آرز کے علاقوں اور آٹھ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں پر جانے پرتا حکم ثانی پابندی عائد

بدھ 18 مئی 2016 19:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) خیبر پختونخوا حکومت نے بغیر این او سی کے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر این جی اوز کے چھ ایف آرز کے علاقوں اور آٹھ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقوں پر جانے پرتا حکم ثانی پابندی عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نئے ہدایات کے مطابق این جی اوز کی ایف آر پشاور ، ایف آر کوہاٹ ، درہ آدم خیل ، ایف آر بنوں ، ایف آر لکی مروت ، ایف آر ٹانک ، ایف آر ڈی آئی خان جبکہ بغیر این او سی کے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور ، کنٹونمنٹ بورڈڈیرہ اسماعیل خان ، کنٹونمنٹ بورڈ بنوں ، کنٹونمنٹ بورڈ کوہاٹ ، کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ ، کنٹونمنٹ بورڈ مردان ، کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور ، کنٹونمنٹ بورڈ چراٹ ، کنٹونمنٹ بورڈ حویلیاں ، کنٹونمنٹ بورڈ مری میں داخلے پر تا حکم ثانی پابندی عائد کی ہے ۔

جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسی کے باعث یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرز ، متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :