وزیر اعلیٰ سندھ نے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بھیجی گئی سمری کو منظور کرلیا ہے،صوبائی وزیر بلدیات
۔ پیپلز پارٹی نے کبھی مزدوروں کو اکیلا چھوڑا نہ چھوڑے گی اور نہ ہی کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے،جام خان شورو
بدھ 18 مئی 2016 19:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ان کی خصوصی درخواست پر بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے بھیجی گئی سمری کو منظور کرلیا ہے اور آئندہ دو روز میں ان ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہوجائے گی۔ ایف بی آر کی جانب سے ڈی ایم سیز کے اکاؤنٹس سے تنخواہوں کی رقوم کو منہا کرنے کے بعد کی صورتحال اور بالخصوص کراچی میں صفائی ستھرائی کی خراب حالت کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔
پیپلز پارٹی نے کبھی مزدوروں کو اکیلا نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑے گی، اور نہ ہی ان کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔ بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا ہے کہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ کا انتہاہی مشکور ہوں کہ جنہوں نے ایف بی آر کی جانب سے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں کی رقوم بینکوں سے منہا کرکے جو بحران پیدا کیا تھا اس کو انہوں نے ختم کیا ہے اور خصوصی طور پر میری جانب سے ان ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے خصوصی فنڈز کے لئے بھیجی گئی سمری کو منظور کرلیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.