جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کی مستقلی کی منظوری دیدی

بدھ 18 مئی 2016 19:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء ) جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہو ا جس میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز ، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شر کت کی ،اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی مستقلی بارے تفصیلی غور عوض کیا گیا ، جس کے بعد اس حوالے سے سفارش پا رلیمانی کمیٹی برائے قانون کو بجھوا دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :