سندھ ہائی کورٹ ،کے پی ٹی کے1200ملازمین کی برطرفی کیلئے شوکازنوٹس کے خلاف درخواست کی سماعت 26مئی تک ملتوی

بدھ 18 مئی 2016 19:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی پرمشتمل دورکنی بینچ نے کے پی ٹی کے1200ملازمین نے برطرفی کے لیے شوکازنوٹس جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 26مئی تک ملتوی کردی، کے پی ٹی کے 1200ملازمین نے برطرف کیے جانے کے نوٹس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی تھی،ملازمین کی جانب سے بتایا گیا کہ 2008میں ملازمت پررکھاگیا تھا اب انتظامیہ سے برطرفی کے شوکازنوٹس جاری کردیئے ہیں،کے پی ٹی کے وکیل نے جواب داخل کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ملازمین کو2008ء میں سیاسی بنیادوں پررکھاگیا تھا جبکہ اس حوالے سے کوئی بھی ملازمت کے اشتہار شائع نہیں کیئے گئے تھے جوکہ قوانین کی خلاف ورزی ہے اس لیے کے پی ٹی نے ان ملازمین کوبرطرف کرنے کے شوکازنوٹس جاری کیے ہیں،عدالت نے وکیل کاجواب سننے کے بعد کیس کی سماعت 26مئی تک ملتوی کردی،

متعلقہ عنوان :