آئی جی سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس

صوبے میں قیام امن کیلئے پولیس اقدامات،پولیو مہم سمیت کنٹی جینسی پلان،جرائم کے خلاف آپریشنزاورنیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد بارے کارکردگی کاجائزہ امن وامان اورشہریوں کے تحفظ کے ضمن میں حکمت عملی ولائحہ عمل میں کسی بھی سطح پرکوئی غفلت یالاپرواہی ناقابل بررداشت ہوگی، اے ڈی خواجہ

بدھ 18 مئی 2016 19:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کے دوران صوبے میں قیام امن کے حوالے سے اختیارکردہ پولیس اقدامات، انسداد پولیو مہم سمیت عوام کے جان ومال کی سلامتی سے متعلق پولیس کنٹی جینسی پلان،جرائم کے خلاف جاری کراچی آپریشنزاورنیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمدکے حوالے سے پولیس کی کارکردگی کاجائزہ لیااورمزیدضروری احکامات دیئے۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے گزشتہ دوماہ کے دوران پولیس کی مجموعی کارکردگی کاخصوصی حوالوں سے تفصیلی احاطہ کیا۔آئی جی سندھ نے اجلاس کوہدایات دیں کہ جرائم کے خلاف کراچی آپریشنزاور نیشنل ایکشن پلان پراسکی روح کے مطابق عمل درآمدکیلئے پولیس آپریشنل،انویسٹی گیشن اور دیگرشعبہ جات مربوط اور مئوثراقدامات کے ضمن میں اپنی انفرادی واجتماعی کارکردگی کوہرسطح پرغیرمعمولی بنائیں اورتمام پیشہ ورانہ امورمیں غیرجانبدارانہ اقدامات کویقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایات دیں کہ اسٹریٹ کرائمز،دیگرسنگین جرائم کی روک تھام ،پولیوویکسینیشن مہم ومختلف اہم ایونٹس کے حوالے سے مرتب کردہ سیکیورٹی منصوبوں کاازسرنوجائزہ لیکرجملہ سیکیورٹی امورکوہرسطح پرمزیدٹھوس او رغیرمعمولی بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی منصوبے کے تحت اسٹریٹ کرائمز ویگرجرائم سے متاثرہ علاقوں میں اسنیپ چیکنگ،پیٹرولنگ اورمختلف پوائنٹس پرپکٹنگ جیسے اقدامات کومئوثربناتے ہوئے ہرممکن انسدادکویقینی بنایاجائے۔

انہوں نے آپریشنزوانویسٹی گیشنزکے ایس ایس پیزکوہدایات دیں کہ مختلف نوعیت کے جرائم اورباالخصوص اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے سلسلے میں سنجیدہ کاوشیں کی جائیں اور گرفتارملزمان کی تفتیش کے جملہ اقدامات کوغیرجانبدارنہ اورٹھوس بناتے ہوئے متعلقہ عدالتوں سے مثالی سزاؤں کے عمل کوممکن بنایاجائے۔انہوں نے ضلعی ایس ایس پیزآپریشنزوانویسٹی گیشنزکواس حوالے سے ہرپندرہ دنوں پرمشتمل کارکردگی رپورٹ برائے ملاحظہ ارسال کرنیکی بھی ہدایات دیں۔

پولیوویکسینیشن مہم کے حوالے سیکیورٹی پلان کے جملہ امورکوپیشہ ورانہ لحاظ سے ناصرف قابل بنایاجائے بلکہ تمام تراقدامات میں پولیواسٹاف،خواتین،بچوں ودیگرشہریوں کے تحفظ سمیت حفاظت خوداختیاری کے تحت بلٹ پروف جیکٹس کے استعمال کوبھی یقینی نبایاجائے۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ مقدمات میں پولیس کومطلوب،مفرور،اشتہاری ملزمان کی یقینی گرفتاریوں کے حوالے سے تمام تھانوں،انٹیلی جینس اسٹاف کے پاس ایسے ملزمان کی فہرستوں کی دستیابی کوممکن بنایاجائے۔آئی جی سندھ نے کہاکہ امن وامان اورشہریوں کے تحفظ کے ضمن میں اختیارکردہ حکمت عملی ولائحہ عمل میں کسی بھی سطح پرکوئی غفلت یالاپرواہی ناقابل بررداشت ہوگی۔