ڈیڈک چیئرمین ارباب جہانداد کی کوششوں سے محمدزئی میں سولرٹیوب ویل نصب کیاگیا

علاقے میں ترقیاتی کاموں اور سولرٹیوب ویل نصب کرنے پرڈیڈک چیئرمین کے مشکورہیں،شفیع اللہ

بدھ 18 مئی 2016 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء)ڈیڈک چیئرمین ضلع پشاور ارباب جہانداد خان نے محمدزئی میں سولرٹیوب ویل لگانے کا وعدہ پورا کرلیاہے اور گاؤں کے جامع مسجد میں سولرٹیوب ویل نصب کردیاگیاہے جس سے بلاتعطل بجلی فراہم ہورہی ہے اور پانی کامسئلہ بھی حل ہوگیاہے۔اس کے علاوہ ڈیڈک چیئرمین نے علاقے میں دیگرترقیاتی کام بھی شروع کئے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پی ٹی آئی کارکنان شفیع اللہ، کفایت اللہ اور سمیع اللہ نے علاقے کیلئے ترقیاتی کاموں اور دیگر ضروریات زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ارباب جہانداد کی خدمات اور کاوشوں کو سراہاہے اورکہاہے کہ وہ ڈیڈک چیئرمین ارباب جہانداد کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے نہ صرف سولرٹیوب ویل نصب کیا بلکہ دیگر ترقیاتی منصوبے بھی شروع کررکھے ہیں اوراس کے علاوہ گلیوں کی پختگی اورنکاسی آب کے حوالے سے بھی منصوبوں پرکام شروع کیاجارہاہے۔