306 ملین کی خطیر رقم سے زیر رتعمیر تخت بھائی بائی پاس منصوبے پر تعمیراتی کام کا جائزہ لینے بارے اجلاس

منصوبے کی تکمیل کو جون 2017 تک یقینی بنانے کی ہدایت جاری

بدھ 18 مئی 2016 19:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء)306 ملین کی خطیر رقم سے زیر رتعمیر تخت بھائی بائی پاس منصوبے پر تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کی تکمیل کو جون 2017 تک یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی، اجلاس میں چئیرمین ڈیڈک مردان افتخار علی مشوانی ایم پی اے ، سپرینٹنیڈنٹ اینجنئیر ایریگیشن مردان سرکل عطاء الرحمان، ایکسئین مصرم خان، ایس ڈی او احمد خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر نور محمد اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چئیرمین ڈیڈک کو اس موقع پر متعلقہ حکام نے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تمام ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کیلئے پُر عزم ہے۔ اور عوام کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر سہولیات بروئے کار لائے جائینگے۔ اُنہوں نے ایریگیشن حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس عظیم منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کریں۔ اور اس کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے، تاکہ عوام کو اس منصوبے کا ثمر مل سکے۔