اٹک، سکھوں کے روایتی اور مذہبی تہواروں کے موقع پر سیکورٹی اور دیگر انتظاما ت بارے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری

بدھ 18 مئی 2016 19:49

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء)ڈی سی اواٹک رانا اکبر حیات نے سکھوں کے روایتی اور مذہبی تہواروں جن میں یوم وفات گورو ارجن دیو جی جو 8-جون تا17-جون 2016ء اور مہارا جہ رنجیت سنگھ کا یوم وفات جو 21تا 30جون 2016ء کو منائے جائیں گے کے مواقع پر سکھ مہمانوں کی حسن ابدال آمد پر سیکورٹی اور دیگر انتظاما ت کے حوالے سے تمام سیکورٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سکھ یاتریوں کی حسن ابدال آمد پر تمام انتظامات کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے اور اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے انہوں نے تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو ہدایات دی ہیں کہ ان مواقع پر سیکورٹی کے ساتھ ساتھ صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور محکمہ صحت کے حکام سے کہا گیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور اس موقع پر ایمبولینس اور دیگر چیزیں ہمہ وقت موجود ہوں-سول ڈیفینس کو بم ڈسپوزل سکوارڈ کو الرٹ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے -ایسکو حکام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں محکمہ اوقاف کو بھی اس متعلقہ تمام انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے -ٹی ایم او حسن ابدال کو بلا تعطل پانی کی فراہمی , مکمل صفائی , اینٹی ڈینگی سپرے اور سٹریٹ لائیٹس کی فراہمی کے احکام جاری کئے گئے ہیں ڈی سی او اٹک رانا اکبرحیات نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر انہیں ایسا ماحول فراہم کیا جائے کہ وہ اپنے ملک واپس جا کر ہماری مہمان نوازی کو یاد رکھیں -