شدید گرمی کے باعث پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

بدھ 18 مئی 2016 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) ملک میں شدید گرمی کے باعث پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ، آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں زندہ مرغی رواں ہفتے 18 روپے سستی ہو کر 170 روپے کلو جبکہ گوشت 280 روپے کلو ہو گیا۔

(جاری ہے)

سخت گرمی کے باعث انڈے 4 روپے سستے ہو کر 74 روپے فی درجن کی سطح پر آ گئے۔ اسی طرح لاہور اور اسلام آباد میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے اسلام آباد میں مرغی کا کوشت175سے 180روپے فی کلو،راولپنڈی میں160سے165روپے،لاہور157سے160روپے میں فروخت ہو رہا ہے

متعلقہ عنوان :