احتساب عدالت نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کو بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

بدھ 18 مئی 2016 19:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کو بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ نیب راولپنڈی نے ملزم کے گھرپر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات بھی قبضے میں لے لیں۔نیب نے ناجائزذرائع سے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتاروزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت چیمہ کواحتساب عدالت کے جج محمد بشیرکے سامنے پیش کیا۔

سماعت کے دوران نیب نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شفقت چیمہ آمدن سے زائد کروڑوں روپے کے اثاثوں کا مالک ہے، ملزم کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے بھی ثبوت ملے ہیں ٗ تحقیقات کے لئے ملزم کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیاجائے جس پر عدالت نیملزم کا بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے تیس مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیااس سے قبل نیب راولپنڈی نے ابتدائی تفتیش کی روشنی میں ملزم کے گھر کی تلاشی کے دوران گھر سے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی نوادرات اور سرکاری دستاویزات سمیت کروڑوں روپے کی جائیداد کے کاغذات قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب نے شفقت چیمہ کے ملکی و غیرملکی بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کی کاروائی بھی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :