اسلام آباد کو دنیا کے بہترین دارالحکومتوں میں سے ایک اور سفارتی حلقوں کیلئے پرکشش شہر بنانے کیلئے کوشاں ہیں ٗطارق فضل

ارجنٹائن کے سفیر کا پاکستان کے ساتھ باہمی دوستانہ تعلقات میں مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار

بدھ 18 مئی 2016 19:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق اسلام آباد کو دنیا کے بہترین دارالحکومتوں میں سے ایک اور سفارتی حلقوں کیلئے پرکشش شہر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ وہ ملاقات کیلئے آئے ہوئے ارجنٹائن کے نئے تعینات ہونے والے سفیر سے بات چیت کررہے تھے ۔

وزیر مملکت نے مہمان سفیر کو بتایا کہ اسلام آباد شہر کو ایک ماڈل شہر بنانے کیلئے اس کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، باغات کی تزئین و آرائش، سڑکوں کی تعمیرنو مار گلہ ہلز نیشنل پارک کا تحفظ کو یقینی بنانا اور سماجی و ثقافتی تقریبات کو فروغ دینا شامل ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ارجنٹائن کے سفیر کو پولی کلینک توسعی منصوبہ کے حوالہ سے اگاہ کیا اور اْنہیں بتایا کہ نئے تعمیر ہونے والی بلڈنگ کا ایک فلور ارجنٹائن کے نام سے منصوب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی دوستانہ تعلقات میں مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اْنہوں نے پاکستان میں نرسنگ سٹاف کی ٹریننگ کیلئے اپنے ملک کی خدمات کی پیش کش کی۔اس کے علاوہ مہمان سفیر نے پاکستان کو جدید اور اعلٰی معیار کے میڈیکل سامان اور مشینری کی ترسیل کی بھی پیشکش کی۔

متعلقہ عنوان :