ڈاکٹر عاصم کی طبیعت اچانک ناساز، جناح ہسپتال منتقل

muhammad ali محمد علی بدھ 18 مئی 2016 19:05

ڈاکٹر عاصم کی طبیعت اچانک ناساز، جناح ہسپتال منتقل

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی۔2016ء) ڈاکٹر عاصم کی طبیعت اچانک ناساز ہو جانے کے باعث انہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر پیٹرولیم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم کی رینجرز کی حراست کے دوران طبیعت اچانک ناساز ہو گئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کو فوڈ پوائزننگ اور سینے کی جلن کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں فوری جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔