پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام فیز III کے تحت تربیتی پروگرام شروع ہو گیا

بدھ 18 مئی 2016 19:03

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام فیز III کے تحت تربیتی پروگرام شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نیو ٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے دو اداروں کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (سی ٹی ٹی آئی) اور نیشنل انسٹیٹوٹ آف الیکٹرانکس (این آئی ای) کا دورہ کیا اور تربیت کا جائزہ لیتے ہوئے نوجوانوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ کورس کی تکمیل کے بعد آپ کیلئے روزگار کے ان گنت دروازے کھل جائیں گے، آپ کو ملک کے اندر یا بیرون ممالک میں بہت باعزت روزگار ملے گا۔

اگر کسی نے اپنا کاروبار شروع کرنا ہے تو اسے بلا سود قرضے دیئے جائیں گے۔ اس لئے آپ کو چاہئے کہ آپ پوری محنت، دلچسپی اور لگن کے ساتھ کورس مکمل کریں اور متعلقہ ہنر میں زیادہ سے زیادہ استعداد پیدا کریں۔

متعلقہ عنوان :