وزیر اعلیٰ کی آمد ، وفاقی وزراء ،پارلیمانی سیکرٹریز اور حکومتی اراکین کی بھرپور حاضری رہی

بدھ 18 مئی 2016 18:59

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث وفاقی وزراء ،پارلیمانی سیکرٹریز اور حکومتی اراکین کی بھرپور حاضری رہی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی آمد کی پیشگی اطلاع کے باعث گزشتہ روز حکومتی اراکین نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھرپور شرکت کی جبکہ صوبائی وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز کی حاضری بھی تقریباً مکمل رہی ۔یا د رہے کہ چھ مئی کو شروع ہونے والے اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کا باعث پانچ مرتبہ اجلاس ملتوی ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :