پنجاب اسمبلی ‘ایوان میں آمد پر (ن) لیگ اراکین اسمبلی کا وزیر اعلی شہبا زشر یف کا شاندار استقبال ‘شیر شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگاتے رہے

بدھ 18 مئی 2016 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) پنجاب اسمبلی ایوان میں آمد پر (ن) لیگ اراکین اسمبلی کا وزیر اعلی شہبا زشر یف کا شاندار استقبال ‘شیر شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگاتے رہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب نے ہاتھ ہلا کر سب کا شکریہ اداکیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شر ک کیلئے جب میاں شہباز شر یف ایوان میں داخل ہوئے تو (ن) لیگ اراکین اسمبلی نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر انکا استقبال کیا اور انکے حق میں بھر پور نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ وزیر اعلی کی ایوان میں موجودگی کے دوران انکی نشست پر بھی جاجا کر ان سے ہاتھ ملاتے رہے۔