میاں شہبا زشر یف کی آمد پر سیکورٹی اہلکاروں نے (ن)لیگی 2اراکین اسمبلی کو بھی روک لیا

الفلاح گیٹ کے سامنے واقعے گیٹ پر سیکورٹی اہلکاروں نے پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد اور اشرف علی انصار ی کو سیکورٹی اہلکاروں نے روک لیا

بدھ 18 مئی 2016 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف کی آمد پر سیکورٹی اہلکاروں نے (ن)لیگی 2اراکین اسمبلی کو بھی روک لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف کی آمد کے موقعہ پر اراکین اسمبلی اور صحافیوں کو کوکوپر روڈ گیٹ سے اسمبلی میں جانے کی اجازت دی گئی تو پنجاب اسمبلی کے الفلاح گیٹ کے سامنے واقعے گیٹ پر سیکورٹی اہلکاروں نے (ن) لیگ کے پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد اور اشرف علی انصار ی کو سیکورٹی اہلکاروں نے روک لیا اسی دوران انکی سیکورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی اورکچھ دیر تک اراکین اسمبلی کے احتجاج کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے دونوں ا راکین اسمبلی کو جانے اسمبلی میں جانے کی اجازت دیدی۔

متعلقہ عنوان :