شہبا زشر یف کی پنجاب اسمبلی آمد پر حکومتی اراکین بھی پر جوش

وزیرا علیٰ سے انکے چیمبرمیں ملاقات ، اپنے مسائل کے حل کیلئے درخواستوں پر دستخط کرواتے رہے

بدھ 18 مئی 2016 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) وزیر اعلی شہبا زشر یف کی پنجاب اسمبلی آمد پر حکومتی اراکین بھی پر جوش نظر آئے ‘وزیرا علی سے انکے چیمبرمیں ملاقات اور اپنے مسائل کے حل کیلئے درخواستوں پر دستخط کرواتے رہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جب وزیر اعلی میاں شہبازشر یف پنجاب اسمبلی آئے تو وہ سب سے پہلے وہاں قائم اپنے چیمبرز میں گئے جہاں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے انکو اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے آگاہ کیا جبکہ (ن) لیگ اراکین اسمبلی بھی وزیر اعلی کی آمد پر پرجوش اور خوش نظر آئے اور وزیر اعلی سے ملاقات کر کے اپنے مسائل کے حل کیلئے درخواستوں پر دستخط کر واتے رہے۔