پاکستان کے عوام نے دھرنا سیاست کو ختم کردیا ‘ جہانگیر ترین اورعبدالعلیم خان نے بھی قرضے معاف کروائے ‘حکومت پر تنقید کر نیوالوں کی اپنی سب سے زیادہ آف شور کمپنیاں ہیں ‘اپوزیشن سے وزیر اعظم کے سامنے ایوان میں کوئی بات نہیں ہوسکی

مسلم لیگ (ن) کے رکن قو می اسمبلی میاں حمزہ شہبا زشر یف کی فاروق گنج میں چھت گرنے سے ہلاک ہونیوالے 5افراد کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 مئی 2016 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قو می اسمبلی میاں حمزہ شہبا زشر یف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے دھرنا سیاست کو ختم کردیا ‘ جہانگیر ترین اورعبدالعلیم خان نے بھی قرضے معاف کروائے ‘حکومت پر تنقید کر نیوالوں کی اپنی سب سے زیادہ آف شور کمپنیاں ہیں ‘اپوزیشن سے وزیر اعظم کے سامنے ایوان میں کوئی بات نہیں ہوسکی ۔

وہ لاہور کے علاقہ فاروق گنج میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے 5افراد کے ورثاء سے اظہار تعزیت کے لئے متاثرہ گھر آمد پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے حمزہ شہبازنے اس موقع پر متاثرہ خاندان میں امدادی چیک تقسیم کیے اور متوفی بچوں کے والد زبیر رسول اور بچوں کی دادی کو عمرہ پربھیجنے کا بھی اعلان کر دیامیاں حمزہ شہبا زشر یف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے دھرنا سیاست کو ختم کردیا ہے جن لوگوں نے پانامہ لیکس کا شور مچارکھا تھا وہ خود پانامہ لیکس کے پیپروں میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اورعبدالعلیم خان نے بھی قرضے معاف کروائے انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی اسمبلی کے جلاس میں سوال اٹھانے کی بجائے ایوان سے واک آؤٹ کر گئے حمزہ شہباز نے کہا کہ اف شور کمپنیو ں کا شور شرابا ملک میں ترقی کے عمل کو روکنے کیلئے ہے۔